کراچی میں فائرنگ سے گٹکا ماوا کا بڑا ڈیلر جاں بحق

مقتول کو لیاری گینگ وار کی جانب سے بھتے کی پرچی ملی تھی

مقتول کو لیاری گینگ وار کی جانب سے بھتے کی پرچی ملی تھی

محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے گٹکا ماوا کا بڑا ڈیلر جاں بحق اور اس کا دوست زخمی ہوگیا ،

مقتول کو لیاری گینگ وار کی جانب سے بھتے کی پرچی اور جیل سے واٹس ایپ کے ذریعے بھتہ نہ دینے کی صورت میں دستی بم کی تصویر بھیجی گئی اور سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی تھی ، مقتول کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی۔

محمود آباد کے علاقے اعظم بستی نالہ پار گلی نمبر 12 قبرستان کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ، مقتول اور مضروب کو پرائیوٹ کار کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ،

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ سلمان ولد اکرم ملک جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی 31 سالہ کامران کے نام سے کی گئی ، مقتول سلمان 4 بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا جبکہ اس کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی ، مقتول گٹکا ماوا کا بڑا ڈیلر تھا

محمود آباد ، چنیسر گوٹھ ، بلوچ کالونی ، کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی ، پی آئی بی کالونی سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں سلمان کا تیار کردہ گٹکا ماوا فروخت کیا جاتا ہے.


پی آئی بی کالونی نور ہوٹل کے سامنے بھی مقتول کا گٹکا ماوا کا کیبن ہے ، گٹکا ماوا کی پابندی کے باعث چند روز سے کیبن بند ہے ،

[video width="640" height="304" mp4="https://www.express.pk/2023/07/whatsapp-video-2023-07-07-at-4.05.10-am-1688712965.mp4"][/video]

ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل آئی جی سندھ کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے سربراہ ایس پی لیاقت آباد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ سلمان کے گٹکے ماوے کے کارخانے پر چھاپہ مارا تھا تاہم پولیس پارٹی کو دھکے دیکر اہم سیاسی شخصیات کی دھمکیاں دیکر اور ان سے فون پر بات کرا کے وہاں سے بھگا دیا گیا تھا ،

ذرائع نے بتایا کہ ایس ایچ او محمودآباد کی عرصہ دراز سے تعیناتی میں بھی سلمان کا اہم کردار ہے ، واقعے کے وقت سلمان اپنے دوست کامران کے ساتھی اپنی کار میں کہیں سے آیا تھا اور اپنے گھر کے قریب وہ جیسے ہی کار سے اترا تو گھات لگائے موٹرسائیکل سوار دو ملزمان میں سے ایک نے نیچے اتر کر فائرنگ کی جیسے ہی سلمان نیچے گرا ملزم نے اس کے سر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جبکہ دوسرے موٹرسائیکل سوار ملزم نے کار کے ڈرائیور کامران کو ایک گولی مار کر زخمی کر دیا ،

سلمان کی موت کی تصدیق کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے سب سے پہلے حاصل کر کے چینل پر نشر کی ،

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول سلمان کو لیاری گینگ وار کے اہم ملزمان کی جانب سے بھتے کی پرچی ملی تھی جبکہ جیل سے واٹس ایپ کے ذریعے بھی نہ دینے پر سنگین نتائج کا میسج موصول ہوا تھا دھمکی میں دستی بم کی تصویر بھی بھی بھیجی گئی تھی ۔
Load Next Story