ججز کو کسی کے کہنے پر فیصلہ نہیں کرنا چاہیے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

کام میں مداخلت کرنے والے کو نہیں کہنا سیکھیں، چیف جسٹس امیر بھٹی


ویب ڈیسک July 07, 2023
چیف جسٹس لاہور نے ججز کی تقریب حلف برداری سے خطاب کیا:فوٹو:فائل

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی نے کہا ہے کہ ججز کو کسی کے کہنے پر فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔

نئے بھرتی ہونے 20 ایڈیشنل سیشن ججز اور 26 سول ججز کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی نے کہا کہ کسی کے کہنے پرکبھی فیصلہ نہ کریں۔ یہ راستہ آسان نہیں ہے لیکن مشکل بھی نہیں ہے۔ جو آپ کے کام میں مداخلت کرے اسے نہیں کہنا سیکھ لیں۔ یہ وہ معاملات ہیں جن میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

چیف جسٹس لاہور کا مزید کہنا تھا کہ یہ اللہ کی طرف سے آپ کو کام دیا گیا ہے۔آپ اللہ کی رضا سے یہاں ہیں۔ یہ بہت بڑا منصب ہے آپ کو اس کی عزت کرنا ہے۔ اس پر اللہ کو کیسے ناراض کریں گے۔ اللہ اور رسول کے احکامات کے مطابق فیصلہ کریں گے تو دنیا اور آخرت سنور جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں