دورہ سری لنکا قومی ٹیم کا 4 روزہ تربیتی کیمپ ختم

کئی کھلاڑی شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں شرکت کریں گے

کئی کھلاڑی شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں شرکت کریں گے (فوٹو: پی سی بی)

دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا 4 روزہ تربیتی کیمپ ختم ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کےحنیف محمد ریجنل اکیڈمی گراونڈ پر کیمپ کے آخری دن صرف صبح کے سیشن میں پریکٹس ہوئی، چند کھلاڑیوں کی جمعہ کی شام حارث رؤف کے ولیمہ میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانگی متوقع تھی تاہم پی سی بی نے خراب موسمی حالات کے سبب کسی زحمت سے بچنے کیلئے کھلاڑیوں کو اسلام آباد جانے سے روک دیا۔

قومی ٹیم دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے ہفتہ کی شب کولمبو روآنہ ہوگی۔

مزید پڑھیں: دورہ سری لنکا؛ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم میں شروع


بیشتر کھلاڑی کراچی ہی میں جمعہ شام شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں شرکت کریں گے،پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ سری لنکا کے لیے ہفتہ کی شب دبئی کے راستے کولمبو روانگی ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاک سری لنکا سیریز؛ رمیز راجا کی کمنٹری باکس میں واپسی

ویزہ نہ ملنے کے سبب پاکستان نہ آسکنے والے بولنگ کوچ مورنے مورکل دبئی میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

قومی ٹیم 9 جولائی کو سری لنکا پہنچے گی جہاں وہ 11 اور 12جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 تا 20 جولائی ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کولمبو میں 24 سے 28جولائی تک شیڈول ہے۔
Load Next Story