اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید

رواں ماہ اسرائیلی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی


ویب ڈیسک July 07, 2023
رواں ماہ اسرائیلی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی؛ فوٹو: فائل

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 2 فلسطینی نوجوانوں حمزہ مقبول اور خیری شاہین کو شہید کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں کو نابلس میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک گھر کے دروازے کو گولیوں سے چھلنی کردیا اور گھر میں زبردستی داخل ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے گھر میں موجود دو نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا اور اسپتال لے جانے کی بھی اجازت دی۔ سرچ آپریشن کے مکمل ہونے کے بعد اہل خانہ اپنے پیاروں کو اسپتال لے کر گئے۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیل کے فلسطین پر فضائی حملے؛9 نوجوان شہید اور 27 زخمی

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کو اسپتال لایا گیا لیکن زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے اگر انھیں بروقت لایا جاتا تو جان بچائی جا سکتی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوجی ہلاک

خیال رہے کہ نابلس میں سرچ آپریشن سے قبل اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ میں بھی تین روز تک محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا تھا جس کے دوران 12 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا جب کہ 150 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج اپنے ایک اہلکار کی ہلاکت پر سرچ آپریشن بند کرکے بھاگنے پر مجبور ہوگئی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں