سابق شوہر کی خاطر خود کو بدلنے پر پچھتاوا ہے کرن اشفاق

کسی کے لیے خود کو نہ بدلیں، میں نے یہ کیا اور مجھے اس بات کا افسوس ہے، سابق اہلیہ عمران اشرف


ویب ڈیسک July 07, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان فیشن انڈسٹری کی ماڈل اور اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈار کا کہنا ہے کہ انہیں سابق شوہر کیلئے خود کو بدلنے پر پچھتاوا ہے۔

کرن اشفاق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔

کرن نے اپنی تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ 'میں قسم کھا کر کہتی ہوں، اپنی زندگی اور اس سے میری محبت کی، کہ میں کبھی کسی دوسرے آدمی کی خاطر نہیں جیوں گی، اور نہ ہی کسی دوسرے آدمی سے اپنے لیے جینے کو کہوں گی۔ اپنی شخصیت یا کسی کے لیے خود کو نہ بدلیں میں نے یہ کیا اور مجھے ایسا کرنے پر افسوس ہے۔'


کرن اشفاق کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جُلا ردِعمل سامنے آرہا ہے جبکہ کچھ خواتین کرن اشفاق کو تنقید کا نشانہ بناتی نظر آرہی ہیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کرن اشفاق نے کہا تھا کہ انہوں نے طلاق لی نہیں ہے انہیں طلاق دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے مشہور اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اِن دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام روہم ہے۔ اس جوڑی نے کچھ عرصہ قبل راہیں جُدا کر لی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |