روسی فوج کو بارودی مواد فراہم کرنے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکا 6 افراد ہلاک

دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے


ویب ڈیسک July 07, 2023
روس کی بارودی مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے میں 2 افراد زخمی؛ فوٹو: فائل

روس میں بارودی مواد بنانے والی ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بارودی مواد کی یہ فیکٹری وسطی روس کے علاقے سمارا میں واقع تھی۔ دھماکے میں 8 افراد شدید زخمی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6 افراد نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

دھماکے کے 2 زخمی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ دھماکے کے وقت فیکٹری میں 1300 سے زائد ملازمین موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں دھماکا مرمت کے دوران سامان کے ٹوٹنے کی وجہ سے ہوا۔ غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ یوکرین جنگ کے بعد سے بارودی مواد بنانے والی فیکٹریوں میں ضرورت سے زیادہ کام ہو رہا ہے۔ اس فیکٹری میں بھی بارودی مواد کی تیاری اپنے عروج پر تھی۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں