رضوان نے 50 ہزار مالیت کے ’’جوگرز‘‘ نوجوان بالر کو تحفے میں دے دیئے

وکٹ کیپر نے بلے کے علاوہ جو مانگو گے دینے کا کہا تھا، نوجوان بولر عبدالہادی


ویب ڈیسک July 07, 2023
وکٹ کیپر نے بلے کے علاوہ جو مانگو گے دینے کا کہا تھا، نوجوان بولر عبدالہادی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نوجوان بولر کو اپنے جوگرز تحفے میں دے دیئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان اسپن بولر عبدالہادی بتارہا ہے کہ محمد رضوان نے انہیں آؤٹ کرنے پر بلے کے علاوہ جو مانگو گے دونگا؟ اس پر نوجوان نے بتایا کہ میں انہیں آؤٹ تو نہیں کرسکا لیکن اچھی بولنگ کی تو رضوان نے اپنے جوتے مجھے تحفے میں دے دیئے۔

نوجوان بالر نے کہا کہ مجھے جوگرز کی ضرورت تھی تو بیٹر سے جوتے دینے کی درخواست کی تھی، قومی ٹیم کے پلئیر کی جانب سے تحفہ ملنا خوشی کی بات ہے۔

مزید پڑھیں: محمد رضوان نے فٹنس میں تمام قومی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

واضح رہے کہ رضوان کی جانب سے تحفے میں دیا گیا گرینکلز کمپنی کا اسپائک 50 ہزار روپے مالیت کا ہے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن نے پریکٹس سیشن کیلئے آئے نوجوان کرکٹرز سے ملاقات کی اور شابات دیتے ہوئےگروپ فوٹو بھی بنوایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں