دیپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کو برتھ ڈے وِش کیوں نہیں کیا

مختلف فیشن اور اسٹائلنگ کیلئے مشہور اداکار رنویر سنگھ اپنی 38ویں سالگرہ منا رہے ہیں


ویب ڈیسک July 07, 2023
(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کے اداکار اور بیوٹی کوئین دیپیکا پڈوکون کے شوہر رنویر سنگھ 38 برس کے ہوگئے۔

مختلف فیشن اور اسٹائلنگ کیلئے مشہور اداکار رنویر سنگھ اپنی 38ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے رنویر کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔

تاہم اب تک رنویر سنگھ کی اہلیہ دیپیکا پڈوکون نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے کوئی پوسٹ یا اسٹوری شیئر نہیں کی جس پر اس جوڑی کے مداحوں کا دل ٹوٹ گیا اور وہ ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔


مداحوں کی جانب سے 'پٹھان' فلم کی اداکارہ کے سوشل میڈیا پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'میں سارا دن دیپیکا کے انسٹاگرام پر رنویر کی سالگرہ کی مبارکباد کی پوسٹ کا انتظار کرتا رہا ہوں۔'

ایک خاتون صارف نے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، 'اپنے شوہر کی سالگرہ پر کچھ پوسٹ کریں۔' ایک نے اداکارہ سے سوال کیا کہ 'شوہر کی سالگرہ کا پوسٹ نہیں لگائیں گی؟'۔


دیپیکا اور رنویر سنگھ کبھی بھی عوامی سطح پر ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت اور پیار کا اظہار کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتے جبکہ دیپیکا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ تاہم کچھ عرصے سے ان کی شادی میں مشکلات کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 2018 رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ رنویر ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کی ریلیز کے لیے تیاری کر رہے ہیں جبکہ دیپیکا پربھاس کے ساتھ اپنی فلم 'کے پراجیکٹ' اور ہریتک روشن کے ساتھ 'فائٹر' میں جلوہ گر ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں