وزیراعظم کا تودے تلے دب کر جاں بحق بچوں کے اہلخانہ کیلیے مالی امداد کا اعلان

وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے ہر بچے کے خاندان کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک July 07, 2023
فوٹو: فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے ضلع شانگلہ میں تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے ہر بچے کے اہل خانہ کے لیے 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

تودہ گرنے سے زخمی ہونے والے شخص کو بھی وزیراعظم کی طرف سے مالی امداد دی جائے گی۔

وزیراعظم نے مالی امداد کا اعلان اپنے مشیر اور خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر انجینئر امیر مقام کی درخواست پر کیا۔

انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم کو خط لکھ کر مارتونگ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لیے امداد کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ میں کرکٹ کھیلتے بچوں پر پہاڑی تودہ گرنے سے 8 بچے جاں بحق

وزیراعظم شہبازشریف نے انجینئر امیرمقام کو متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے تعزیت کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں کے نام اپنے پیغام میں میں کہا ہے کہ وہ ان ( متاثرہ خاندانوں ) کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ضلع شانگلہ کے علاقے مارتونگ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے بچوں پر پہاڑی تودہ آگرا تھا جس کے نیچے دب کر 8 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں