وزیراعظم کی درخواست پر تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

تمیم اقبال ورلڈکپ تک قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، شیخ حسینہ واجد نے رضا مند کرلیا


ویب ڈیسک July 07, 2023
فوٹو ٹویٹر

بنگلادیش کی ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے وزیر اعظم حسینہ واجد کی خواہش پر ورلڈکپ تک ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

بنگلادیش کی مقامی میڈیا کے مطابق تمیم اقبال کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے انہیں ملاقات کے لیے بلایا اور ریٹائرمنٹ سے دستبرادار ہونے پر قائل کیا۔

وزیراعظم نے تمیم اقبال سے ایشیا کپ اور ورلڈکپ تک ٹیم کی قیادت کرنے کی سفارش کی، جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کردی۔

مزید پڑھیں: بنگال ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے ورلڈکپ سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

مقامی میڈیا سے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم حسینہ واجد کی سفارش پر تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا اور وہ اب ورلڈکپ تک بنگلادیش کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے ہنگامی پریس کانفرنس میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور اس دوران وہ جذباتی ہوگئے تھے۔

ورلڈکپ سے صرف 3 ماہ پہلے بنگالی اوپنر نے کرکٹ کو خیر باد کہنے کے اعلان پر دنیائے کرکٹ کو بہت زیادہ حیرانی تھی۔

تمیم اقبال نے بطور کپتان 37 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سے 21 میں کامیابی پائی جبکہ 2017 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میں بھی قیادت کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں