ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
شہزاد قریشی نے 80 کلوگرام کی کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتا، ابراہیم خان اور شاہد اللہ نے کانسی کے تمغے اپنے نام کیے
ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا اور تینوں قومی تن سازوں نے میڈلز جیت لیے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مالدیپ میں ہونے والی ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان نے ایک طلائی اور دو کانسی کے تمغے جیت لیے۔
پاکستان کے شہزاد قریشی نے 80 کلوگرام کی کیٹیگری میں بھارتیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور طلائی تمغہ جیت لیا،شہزاد قریشی نے گزشتہ ایونٹ میں بھی طلائی تمغہ جیتا تھا۔
پاکستان ہی کے ابراہیم خان نے جونیئر کیٹیگری کے 75 کلوگرام کی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
تیسرے قومی تن ساز شاہد اللہ 70 کلوگرام کے درجہ میں سوئم رہے اورانہوں نے بھی کانسی کا تمغہ جیتا۔