پشاور جرگے کے دوران فائرنگپی ٹی آئی کے ناظم سمیت 4 بھائی جاں بحق

دو فریقین کے درمیان پلاٹ کے تنازع پر جرگہ ہورہا تھا، مقتولین میں پی ٹی آئی ہزار خوانی کے ناظم بھی شامل ہیں، پولیس


ویب ڈیسک July 07, 2023
(فوٹو فائل)

غفور آباد ہزار خوانی میں پلاٹ کے تنازع پر جرگے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پی ٹی آئی کے ناظم سمیت 4 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ رحمان بابا کی حدود غفور آباد ہزار خوانی میں فریق اول اختر علی اور فریق دوم وحید کے مابین پلاٹ کے تنازع پر جرگہ کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار بھائی شکیل خان ، رفاقت خان، نثار خان اور وحید خان ساکنان ہزار خوانی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں پی ٹی آئی ہزار خوانی کے ناظم بھی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر محمد علی مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

peshawar-firing

پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں