سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کا اضافہ

غیرملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت ایک ہفتے کے دوران 1کروڑ 31لاکھ ڈالر کی کمی سے 11ارب 74کروڑ 7لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی

مجموعی ذخائر 1 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی کمی سے11ارب 74کروڑ ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت ایک ہفتے کے دوران 1کروڑ 31لاکھ ڈالر کی کمی سے 11ارب 74کروڑ 7لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔


اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق 25اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 11ارب 75کروڑ 38لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 11ارب 74کروڑ 7لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 3کروڑ 15لاکھ ڈالر کے اضافے سے 7ارب 4کروڑ 15 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4کروڑ 46 لاکھ ڈالر کمی سے 4ارب 69 کروڑ 92لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
Load Next Story