سیلز ٹیکس وصولی کی موجودہ اسکیم جاری رہے گی ایف بی آر

مرحلوں اور شرح کے موجودہ طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں، ایف بی آر


APP May 03, 2014
مرحلوں اور شرح کے موجودہ طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں، ایف بی آر۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس وصولی کی موجودہ اسکیم جاری رہے گی۔

ایف بی آر نے میڈیا کے ایک حصہ میں فنانس بل 2014-15 کے ذریعے سنگل ڈیجٹ ٹیکس ریٹ کے ساتھ سنگل اسٹیج سیلز ٹیکس متعارف کرانے سے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔ جمعہ کو جاری ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت سیلز ٹیکس کی وصولی کے مرحلوں اور شرح کے موجودہ طریقہ کار میں بنیادی تبدیلی سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اور سیلز ٹیکس وصولی کی موجودہ اسکیم بجٹ کے بعد بھی برقرار رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں