جنوبی کوریا کی مشہورگلوکارہ کانسرٹ سے چند منٹ قبل چل بسیں

لی سانگ یون کلاسیکل گلوکارہ تھیں اور انہوں نے نیویارک سے موسیقی میں ماسٹرز کیا تھا

گلوکارہ اسٹیج پر اینٹری سے چند منٹ قبل غائب ہوگئی تھیں:فوٹو:فائل

جنوبی کوریا کی مشہور کلاسیکل گلوکارہ لی سانگ یون کانسرٹ شروع ہونے سے چند منٹ قبل چل بسیں۔


غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 46 سالہ گلوکارہ لی سانگ یون کوجنوبی کوریا کے شہر گمچیون میں منعقد ایک کانسرٹ میں پرفارم کرنا تھا لیکن وہ اسٹیج پر اینٹری سے کچھ دیر پہلے غائب ہوگئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تلاش کرنے پر گلوکارہ لی سانگ یون کی لاش باتھ روم سے برآمد ہوئی۔ کانسرٹ منتظمین نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ گلوکارہ کی موت کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ لی سانگ یون کوریا کی مشہور کلاسیکل گلوکارہ تھیں اور انہوں نے نیویارک سے موسیقی میں ماسٹرز کر رکھا تھا۔
Load Next Story