ذکا اشرف کی سابق کپتان راشد لطیف سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات

مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کرکٹ کے معاملات کو درست کرنے کے خواہشمند ہیں، راشد لطیف


Muhammad Yousuf Anjum July 08, 2023
مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کرکٹ کے معاملات کو درست کرنے کے خواہشمند ہیں، راشد لطیف (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی سابق کپتان راشد لطیف سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی ہے۔

راشد لطیف نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ذکا اشرف سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ذکا اشرف نے فون کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا، ان سے بہت سی چیزوں پر ڈسکشن ہوئی ہے، وہ پاکستان کرکٹ کے معاملات کو درست کرنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے تجربے کی روشنی میں ان کو بہت سی تجاویز دی ہیں، بورڈ میں کسی عہدے پر پیشکش کے حوالے سے راشد لطیف نے واضح کیا کہ ایسی کوئی آفر نہیں ہوئی اور نہ ہی میرے پاس اتنا وقت ہے کہ ساری توجہ بورڈ ایشوز پر مبذول کرسکوں۔

مزید پڑھیں: ذکا اشرف کی محمد حفیظ کو پی سی بی میں چیف سلیکٹر کی پیشکش

سابق کپتان راشد لطیف نے مزید کہا کہ ذکا صاحب کے ساتھ بہت سے ایشوز پر بات ہوئی ہے، اس سے زیادہ کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں۔

قبل ازیں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے سابق کپتان محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر بننے کی پیشکش کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں