چیئرمین پی ٹی آئی کا کیسز منتقلی کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

بشری بی بی نے بھی کیس دوسری عدالت کو منتقلی کے لیے درخواست دائر کردی۔


Numainda Express July 08, 2023
بشری بی بی نے بھی کیس دوسری عدالت کو منتقلی کے لیے درخواست دائر کردی۔

نو مئی واقعات اور دیگر دہشت گردی و جعل سازی کے 6 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت کی درخواستیں دوسری عدالتوں کو ٹرانسفر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے چھ مختلف درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردیں جبکہ بشری بی بی نے بھی کیس دوسری عدالت کو منتقلی کے لیے درخواست دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ ایک ہی ایف آئی آر میں پہلے ہی فیصلہ کر چکی اور اپنا مائنڈ ظاہر کر چکی، ٹرائل کورٹ نے کیس ٹرانسفر کی درخواست بھی خارج کردی ، استدعا ہے کہ اعلی عدلیہ کے فیصلوں کی روشنی میں کیس کسی اور جج کو ٹرانسفر کیا جائے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے کیسز کی سماعت کر رہے ہیں ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سیشن کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں