پشاور جرگے میں 4 بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزمان ایک گھنٹے میں گرفتار
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے
تھانہ رحمٰن بابا کی حدود میں جرگے میں فائرنگ کرکے 4 بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو واقعے کے ایک گھنٹے بعد ہی گرفتار کرلیا گیا۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر محمد علی اور ایس ایچ او تھانہ رحمٰن بابا یوسف شاہ نے فوری کارروائی کی اور ہزار خوانی کے علاقے غفور آباد میں جرگے کے دوران فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کرنے اور 2 کو زخمی کرنے میں ملوث ملزمان ایک گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرلیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور؛ جرگے کے دوران فائرنگ،پی ٹی آئی کے ناظم سمیت 4 بھائی جاں بحق
گرفتار ملزمان میں زرعلی ولد عبدالقیوم اور فریداللہ ولد عبدالغفور ساکنان غفور آباد دیر کالونی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔