لنڈی کوتل علما نے شادیوں میں موسیقی فائرنگ خواجہ سراؤں پر پابندی لگادی

خلاف ورزی کرنے والے کا نکاح اور جنازہ نہیں پڑھایا جائے گا


Numainda Express July 08, 2023
خلاف ورزی کرنے والے کا نکاح اور جنازہ نہیں پڑھایا جائے گا

لنڈی کوتل کے علاقہ زخہ خیل خیبر میں علماء کرام کی جانب سے موسیقی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں علماء نے متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے شادیوں میں خواجہ سراؤں اور مقامی فنکاروں کی محفلوں پر مکمل پابندی عائد کردی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے کا نکاح نہیں پڑھایا جائے گا اور نہ ہی ان کے خاندان کے کسی میت کا جنازہ پڑھایا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے خاندان کے ساتھ کوئی ہمدردانہ تعلقات نہیں رکھے جائیں گے۔

متفقہ فیصلے میں ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، اجلاس میں سیاسی رہنماؤں اور بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

music ban

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں