بیٹی کی رخصتی پر شاہد آفریدی کا جذباتی پیغام تصاویر شیئر کردیں

سابق کپتان کی بیٹی کی شادی میں قومی کرکٹرز، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تھی

سابق کپتان کی بیٹی کی شادی میں قومی کرکٹرز، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تھی (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بڑی بیٹی کی رخصتی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ''میری پیاری بیٹی! کل کی طرح لگتا ہے تمہیں اپنی گود میں اٹھایا اور اسی دن خود سے وعدہ کیا تھا کہ میں تمہارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا''۔

''اگرچہ تم اپنی نئی زندگی شروع کرنے جارہی ہو تمہاری محبت ہمیشہ میرے دل میں رہے گی، اللہ آپ دونوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور آپ کو ایک ساتھ ایک خوبصورت زندگی گزارنے کا موقع عطا فرمائے۔'' آمین


مزید پڑھیں: حارث رؤف کے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

سابق کرکٹر کی بیٹی کی شادی کی تقریب جمعہ کو کراچی میں منعقد ہوئی تھی جس میں قومی کرکٹرز، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

Load Next Story