مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق پر 1 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

مقدمہ ڈی جی آئی اے کے حکم پر درج کیا گیا، اعجاز الحق، سابق اراکین اسمبلی سمیت 23 ملزمان نامزد

فوٹو فائل

مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اعجاز الحق کے خلاف مقدمہ ڈی جی ایف آئی اے کے حکم پر جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں درج کیا گیا۔ جس میں اعجاز الحق ، سابق ایم پی اے غلام مرتضی ، سابق ایم پی اے غزالہ شاہین ، سمیت 23 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔


ایف آئی آر میں نامزد ملزمان پر ایک ارب 80 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا حوالہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تحقیقات کررہی ہے تاہم ابھی تک تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ کیا جاسکا۔
Load Next Story