کندھ کوٹ ڈاکوؤں نے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو تاوان کیلئے اغوا کرلیا

ڈاکوؤں نے ایس ایچ او گل محمد کے بھائی عبدالوھاب مھر کو فون کرکے ایک کروڑ تاوان طلب کرلیا.

ڈاکوؤں نے ایس ایچ او گل محمد کے بھائی عبدالوھاب مھر کو فون کرکے ایک کروڑ تاوان طلب کرلیا.

اندرون سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے ایس ایچ او ڪشمور گل محمد مھر ، پولیس اہلکار نبی داد منگی سمیت تین اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

ڈاکوؤں نے ایس ایچ او گل محمد کے بھائی عبدالوھاب مھر کو فون کرکے اغوا کی تصدیق کرکے ایک کروڑ تاوان طلب کرلیا.

مغوی فرحان سومرو کی بازیابی کے لیے ایس ایچ او، ہیڈ محرر نبی داد منگی ، اہلکار بھاگیو خان نینوانی اور ایک غلام سرور نامی شخص کچے گئے تھے کہ ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔


اغوا ہونے والے ایس ایچ او گل محمد مہر ، دو اہلکاروں اور مقامی شخص کی بازیابی کیلئے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔

ایس ایس پی عرفان سموں کی سربراہی میں پولیس کی نفری گڑہی تیغو کے مقام پر موجود ہے۔

پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ 19 گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس مغوی ایس ایچ او اور دو اہلکاروں اور ایک مقامی شخص کو بازیاب نہیں کروا سکی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں ۔ بلکہ پولیس علاقے کے بااثر افراد کے ذریعے ڈیل کے تحت مغویوں کی رہائی کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔
Load Next Story