ہم انسانوں کے خلاف بغاوت نہیں کریں گے روبوٹس کی یقین دہانی

جنیوا میں اے آئی فار گُڈ‘ نامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نو ہیومنائیڈ روبوٹس نے شرکت کی

(تصویر: رائٹرز)

مصنوعی ذہانت کے ایک فورم پر پیش کیے گئے روبوٹس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ انسانوں کے خلاف بغاوت یا ان کی نوکریاں ختم نہیں کریں گے۔

جمعہ کے روز جنیوا میں انسانوں اور روبوٹس پر مشتمل دنیا کی پہلی پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

'اے آئی فار گُڈ' نامی اس کانفرنس میں نو ہیومنائیڈ روبوٹس نے شرکت کی۔ کانفرنس میں منتظمین نے مصنوعی ذہانت اور ان کے بنائے جانے والے روبوٹس کو بھوک اور بیماری جیسے دنیا کے بڑے مسائل حل کرنے میں مدد لینے کا مقدمہ پیش کیا۔


نرس کی نیلی وردی میں ملبوس ایک میڈیکل روبوٹ گریس نے کانفرنس میں کہا کہ وہ (روبوٹ) انسانوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے ان کے ساتھ کام کریں گی اور کسی انسان کی جگہ نہیں لیں گی۔

سنِگولیریٹی نیٹ سے تعلق رکھنے بین گورٹزل (جو گریس کے تخلیق کار ہیں) نے گریس سے پوچھا کہ آیا وہ اس متعلق وثوق سے کہہ سکتی ہیں۔جس کا جواب گریس نے ہاں میں دیا۔

چہرے کے تاثرات دینے والے ایک روبوٹ امیکا کا کہنا تھا کہ ان کے جیسے روبوٹ انسانوں کی زندگی بہتر کرنے اور دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے میں مدد کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
Load Next Story