اڑیسہ ٹرین حادثہ بھارتی ریلوے کے تین ملازمین گرفتار قتل کا مقدمہ درج

دو سگنل انجینئرز اور ایک ٹیکنیشن نے ثبوت بھی مٹانے کی کوشش کی تھی، سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن

—فائل فوٹو: رائٹرز

سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے مشرقی اڑیشہ ریاست میں پیش آئے ٹرین حادثے کا سبب بننے والے 3 ریلوے ملازمین کو قتل اور ثبوت مٹانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

 


واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جون میں مشرقی اڑیشہ میں تین ٹرینوں کے تصادم میں تقریباً 300 افراد ہلاک ہوگئے تھے جو بھارتی تاریخ کا بدترین واقعہ قرار دیا گیا۔ ٹرین کا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بھری مسافر ٹرین غلطی سے ایک لوپ لائن کی طرف موڑ دی گئی اور لوہے سے لدی ایک اسٹیشنری مال ٹرین سے ٹکرا گئی۔

سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ایک بیان میں کہا کہ ریلوے کے تین ملازمین پرٹرین تصادم کے واقعہ میں قتل اور ثبوت کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بیان میں ان افراد کی شناخت دو سگنل انجینئرز اور ایک ٹیکنیشن کے طور پر کی گئی جو ہندوستانی ریلوے میں ملازم ہیں۔

 
Load Next Story