بابراعظم سے فیلڈ میں خراب رویے پر آفریدی کی سرزنش پر عامر کا بیان سامنے آگیا

سابق کپتان نے مجھے ڈانٹا نہیں بلکہ میری بالنگ کی تعریف کی تھی، محمد عامر


ویب ڈیسک July 09, 2023
سابق کپتان نے مجھے ڈانٹا نہیں بلکہ میری بالنگ کی تعریف کی تھی، محمد عامر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کے دعووں کا جواب دیا ہے۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق پیسر محمد عامر نے کہا کہ شاہد آفریدی کے بابراعظم سے متعلق دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ '' شاہد بھائی نے مجھے میچ کے بعد پیغام بھیجا تھا جس میں میری بالنگ کی تعریف کی گئی تھی اور فٹنس سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا، لیکن 'بابر کا سامنا کیسے کریں گے' جیسی باتیں... یہ انکے میسج کا حصہ نہیں تھیں''۔

انہوں نے کہا کہ ''پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں میچ کے دوران گرما گرمی ہوئی تھی لیکن میں نے بابر کو کیا نقصان پہنچایا ہے؟ مجھے یہ بہت عجیب لگا، مجھے نہیں معلوم کہ شاہد بھائی کیا سوچ رہے تھے البتہ میرا اندازہ ہے کہ وہ تھوڑی جلدی بولتے ہیں اس لیے کوئی غلطی ہوئی''۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کے حوالے سے بیان اور خراب رویے پر آفریدی نے عامر کی سرزنش کردی

دوسری جانب شاہد آفریدی کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کے ساتھ فیلڈ میں تلخ رویہ اختیار کیا تھا جس پر انکی سرزنش کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اکثر کھلاڑیوں کو اچھے یا بُرے کھیل پر پیغامات بھیجتا ہوں، عامر کو بھی اس کے رویے کی وجہ سے ڈانٹا، میں نے ان سے کہا کہ کیا یہ کوئی طریقہ ہے جس قسم رویہ آپ اختیار کررہے ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپکو عزت دی، دوسرا موقع دیا۔

مزید پڑھیں: بابر کی جانب گیند میچ کی گرما گرمی میں پھینکی، عامر وضاحتیں دینے لگے

سابق کپتان نے مزید کہا تھا کہ کرکٹ میچز فیملیز اور بچے بھی دیکھ رہے ہوتے ہیں، آپ کے بُرے الفاظ کا کیا اثر پڑے گا، جہاں تک بابر کا تعلق ہے اگر آپ کو قومی ٹیم میں واپس آنا ہے تو پھر ان کی قیادت میں کھیلنا ہوگا۔ ایسی حرکتوں سے کیا آپ نظریں ملا سکیں گے، جس کے جواب میں عامر نے معذرت کرنے کے ساتھ سمجھانے پر شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ بابراعظم کا موازنہ '' ٹیل اینڈر'' سے کرنے پر شاہین آفریدی حیران

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ میرے اور بابراعظم کے درمیان افہام و تفہیم اور احترام کا رشتہ ہے، انکے لیے کبھی کوئی بری خواہش یا دشمنی نہیں رہی، اس کے باوجود عوامی تاثر اکثر انہیں دشمن کے طور پر پیش کرتا ہے جو غلط ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں