چھوٹی ٹیموں کی کارکردگی نے ورلڈکپ سپر لیگ کی افادیت کا احساس دلا دیا

باہمی سیریز کے شیڈول میں ایسوسی ایٹ ٹیمیں نظر انداز ہوسکتی ہیں، بارکلے


Sports Reporter July 09, 2023
باہمی سیریز کے شیڈول میں ایسوسی ایٹ ٹیمیں نظر انداز ہوسکتی ہیں، بارکلے۔ فوٹو: آئی سی سی/گیٹی امیجز

چھوٹی ٹیموں کی کارکردگی نے ورلڈکپ سپر لیگ کی افادیت کا احساس دلادیا۔

گزشتہ سائیکل میں تمام ٹیموں کو 3میچز کی 8ون ڈے سیریز کھیلنے کا پابند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیل کر نیدرلینڈز اور اسکاٹ لینڈ جیسے ملکوں کے کرکٹرز کو بھی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملا، مگر 2023سے 2027تک کی سائیکل میں لیگ کو ختم کرتے ہوئے آئندہ ورلڈکپ میں ٹیموں کی شرکت رینکنگ کی بنیاد پر ممکن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یوں ایسوسی ایٹس کو بہت کم ون ڈے میچز کھیلنے کے مواقع ملیں گے۔

ورلڈکپ کوالیفائرز میں نیدرلینڈز اور اسکاٹ لینڈ کی کارکردگی نے آئی سی سی کو بھی ورلڈکپ سپر لیگ کی افادیت کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دو بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈکپ 2023 میں شرکت کی دوڑ سے باہر

چیئرمین گریگ بارکلے نے ہرارے میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ون ڈے کرکٹ کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھنے کیلیے ٹھوس اقدامات کے بارے میں سوچنا ہوگا، باہمی کرکٹ سیریز کے شیڈول میں ایسوسی ایٹ ٹیمیں نظر انداز ہوسکتی ہیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ ورلڈکپ سپر لیگ نے کئی چھوٹی ٹیموں کو کھیل کا معیار بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس کا ایک مظاہرہ ورلڈکپ کوالیفائرز میں دیکھنے میں آیا۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ رواں ماہ بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ میں شریک ٹیمیں عمدہ کھیل پیش کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں