افغانستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں سیریز جیت لی

سنچریاں بنانے والے رحمان اورابراہیم میں 256 رنز کی ریکارڈ شراکت


Sports Desk July 09, 2023
سنچریاں بنانے والے رحمان اورابراہیم میں 256 رنز کی ریکارڈ شراکت۔ فوٹو: آئی سی سی/گیٹی امیجز

افغانستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں ون ڈے سیریز جیت لی۔

افغانستان نے دوسرے میچ میں میزبان کو142 رنز کے بھاری مارجن سے زیر کیا، 332 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز43.2 اوورز میں 189 پر ڈھیر ہو گئے، مشفیق الرحیم نے سب سے زیادہ 69 رنز بنائے،فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان نے 3،3 جبکہ راشد خان نے 2 وکٹیں لیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے قبل راشد خان فٹ

قبل ازیں فاتح سائیڈ نے حریف کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 331 رنز اسکورکیے، رحمان اللہ گرباز نے 145 اور ابراہیم زدران نے 100 رنز کی اننگز کھیلیں،دونوں نے 256 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی، یہ کسی بھی وکٹ کیلیے افغانستان کی ریکارڈ شراکت ہے۔

سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے11 جولائی کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں