گلگت ائرپورٹ پر ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلیے فل اسکیل ہنگامی مشق کا انعقاد

سی اے اے، اے ایس ایف، پی آئی اے، ریڈ کریسنٹ، ریسکیو 1122، سٹی فائر بریج، لوکل پولیس اور ’’کی پوائنٹ پولیس‘‘ نے شرکت کی


ویب ڈیسک July 09, 2023
یہ مشقیں ہمیں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھتی ہیں، ائرپورٹ منیجر

گلگت ائرپورٹ پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فل اسکیل ہنگامی مشق کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول سی اے اے، اے ایس ایف، پی آئی اے نے بھرپور شرکت کے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ریڈ کریسنٹ، ریسکیو 1122، سٹی فائر بریج، لوکل پولیس اور ''کی پوائنٹ پولیس'' نے بھی مشقوں میں شرکت کی۔ مشق کا آغاز ٹاور کی فائر اسٹیشن کو رن وے پر جہاز میں آگ کی ہنگامی اطلاع سے ہوا، جس کے بعد سی اے اے کے فائر ٹینڈرز اور میڈیکل ایمبولینس نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو بچایا۔

اے ایس ایف نے ائرسائیڈ کے علاقے کو جب کہ پولیس نے حفاظتی باڑ کو باہر سے گھیرے میں لیا۔ جلد ہی ائرپورٹ کے باہر سے ریڈ کریسنٹ ریسکیو ایمبولینسز اور سٹی فائر سروسز کی ٹیمیں بھی جائے وقوع پہنچیں۔ سی اے اے، پی آئی اے اور ریڈ کریسنٹ نے کونکورس ہال میں پبلک انفارمیشن کاؤنٹر قائم کیا۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کی ''کرائسز اینڈ ایمرجینسی رسپونس پلان'' یعنی (سی ای آر پی) کے مطابق اپنا کردار ادا کیا۔

ائرپورٹ منیجر کے مطابق یہ مشقیں ہمیں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھتی ہیں۔ مشق کے اختتام پر ائرپورٹ منیجر نے مشق میں فعال شرکت پر تمام اسٹیک ہولڈرز اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں