کراچی ایئرپورٹ کی کارروائی جعلی وزٹ ویزے پر کینیڈا جانیوالا مسافرآف لوڈ
مسافر کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے مذکورہ ایجنٹوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی وزٹ ویزے پر کینیڈا جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے جناح ٹرمینل پر تعینات عملے نے جعلی وزٹ ویزے پر کینیڈا جانے والے مسافر کو آف لوڈ کیا،مسافر کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے مذکورہ ایجنٹوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
مسافر فلائٹ نمبر پی کے 783 سے کینیڈا جا رہا تھا، مسافر کے پاکستانی پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے مذکورہ ویزا ایجنٹ سے ویزا حاصل کیا۔
مسافر نے ایجنٹ کو 20 لاکھ روپے آن لائن ٹرانسفر کئے، مسافر کی نشاندہی پر ایجنٹ فیاض حسین اور سالک شریف کو بھی گرفتار کر لیا گیا، دونوں ملزمان کو ایئرپورٹ کی پارکنگ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔