کرن جوہر نے اپنی شوبز زندگی کا سب سے بڑا ’پچھتاوا‘ مداحوں کو بتادیا

بھارتی فلمساز کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ 28 جولائی کو دنیا بھر میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی


ویب ڈیسک July 09, 2023
فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ انڈسٹری کے معروف فلمساز اور پروگرام میزبان کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ گفتگو میں زندگی کا سب سے بڑا 'پچھتاوا' شیئر کیا ہے۔

فلمساز نے انسٹاگرام تھریڈ پر مداحوں کے ساتھ گفتگو کا ایک مختصر سیشن رکھا اور لکھا کہ وہ دس منٹ کیلئے ہر قسم کے مناسب سوال کا جواب دینے کیلئے دستیاب ہیں۔

اس موقع پر ایک صارف نے فلمساز سے پوچھا کہ شوبز انڈسٹری کے کیریئر میں ان کی زندگی کا سب سے بڑا 'پچھتاوا' کیا ہے۔

51 سالہ ڈائریکٹر نے بتایا کہ انہیں ان کی سب سے پسندیدہ اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا جس کا انہیں سب سے زیادہ افسوس ہے۔

کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' 28 جولائی کو دنیا بھر میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں