لاڑکانہ میں نہر میں نہاتے ہوئے دو دوست ڈوب کر جاں بحق
لاشوں کو نہر سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا، پولیس حکام
نہر میں نہانے کے دوران دو دوست ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ رشید وگن کی حدود میں چند دوست نہر میں نہا رہے تھے کہ اس دوران دو نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں محلہ رحمت پور کا رہائشی 28 سالہ جمیل ابڑو اور ریلوے کالونی کا رہائشی 12 سالہ راجا نوھانی شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں جنہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔