سمندری تحفظ کے لیے زیرِآب کنسرٹ کا انعقاد

فلوریڈا کیز نامی جزائر کے نیچے پانیوں میں ماحولیاتی شعور کے لیے ایک دلچسپ محفلِ موسیقی منعقد کی گئی


ویب ڈیسک July 09, 2023
فلوریڈا کے سمندری فرش پر درجنوں فنکاروں نے میوزک کے ذریعے مرجانی چٹانوں کی اہمیت اجاگر کی ہے۔ فوتو: اے پی

امریکہ میں درجنوں موسیقار اور گلوکار، اسکوبا ڈائیونگ کا لباس پہنے سمندر کے اندر اترے، وہاں ایک محفلِ موسیقی کا انعقاد کیا جس کا مقصد سمندری حیات کی نرسری یعنی مرجان اور مونگے کی چٹان کا تحفظ تھا۔

فلوریڈا کے قریب، چھوٹے بڑے اہم جزائر واقع ہیں جنہیں 'فلوریڈا کیز' کہا جاتا ہے۔ عین اس کے نیچے پانیوں میں یہ دلچسپ تقریب رکھی گئی تھی۔ اس کنسرٹ میں رنگ برنگے لباس اور یہاں تک کہ جل پریوں کا روپ میں بھی خواتین شریک ہوئیں، میوزک بجایا، گانا گیا اور کورال ریفس کی اہمیت اجاگر کی۔ واضح رہے کہ پہلے ہی اس علاقے کو ماحولیاتی تحفظ حاصل ہے جہاں 10 ہرار مربع کلومیٹر پر محیط مرجانی چٹانوں کا ایک وسیع سلسلہ قائم ہے۔ لیکن یہاں چھوٹے بڑے جزائر کو ایک قطار میں شمار کیا جائے تو ان کا رقبہ بھی 200 کلومیٹر بنتا ہے۔



مرجانی چٹانیں، سمندر کے اندر بحری حیات کی نرسری کا کام کرتی ہیں۔ یہاں بھانت بھانت کے جانور رہتے ہیں، اپنی نسل بڑھاتے ہیں اور اسی کو اپنا گھر مانتے ہیں۔ زرق برق لباس پہنے کئی فنکاروں نے مرجانی چٹانوں پر گیت گائے جو ایک پائپ کی بدولت اوپر تیرتی ہوئی کشتیوں پر رکھے اسپیکر سے سنے گئے۔ اس کے علاوہ پورا کنسرٹ بھی براہِ راست ایک ریڈیو اسٹیشن پر نشر کیا گیا جسے ہزاروں لاکھوں افراد نے سنا۔

یہ کنسرٹ مسلسل 4 گھنٹے تک جاری رہا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں