
تفصیلات کے مطابق فیڈرل ایریا موسیٰ کالونی بنگالی پاڑہ کا رہائشی16سالہ حسن گھر کے قریب پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا ، متوفی نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد اجزا کیمیکل ایگزامن کے لیے لیبارٹری بھیج دیے ہیں رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کی حتمی وجہ معلوم ہو سکے گی ، گلبرگ تھانے کے ڈیوٹی افسر سلیم نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔
سرجانی ٹائون کے علاقے سیکٹر 4/D سے 30سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پولیس کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی ہیروئن کے نشے کی زیادتی سے ہلاک ہوا پولیس نے پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے منتقل کر دی ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔