امارات میں 8 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی پر اوور ٹائم دینے کا حکم

متحدہ عرب امارات میں دوپہر ساڑھے 12 سے 3 بجے تک کھلے مقامات پر دھوپ میں ڈیوٹی پرپابندی ہے


ویب ڈیسک July 10, 2023
یو اے ای میں دوپہر کے اوقات میں کام پر 15 ستمبر تک پابندی عائد ہے:فوٹو:فائل

متحدہ عرب امارات میں ملازمین سے 8 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی لینے والی کمپنیوں کو اوور ٹائم دینے کا حکم دے دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن کے ماتحت صحت و پیشہ ورانہ سلامتی ادارے کے ڈائریکٹر ابراہیم العماری نے بیان میں کہا ہے کہ امارات کے قوانین کے تحت موسم گرما میں دوپہر میں کھلے مقامات پر کام کرنے پر پابندی کے دورانیے کے بعد روزانہ ڈیوٹی کے 8 گھنٹے مکمل کرانا ضروری ہے۔ کوئی ادارہ 8 گھنٹے سے زیادہ کام کرواتا ہے تو اسے اوور ٹائم ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات پہلا ملک ہے جس نے مزدوروں کی صحت اور سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے دوپہر کے اوقات میں کھلے مقامات پر ڈیوٹی دینے پر پابندی عائد کی ہے۔

اماراتی قانون کے تحت ان دنوں دوپہر ساڑھے 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے مقامات پر دھوپ میں ڈیوٹی نہیں لی جا سکتی۔ دوپہر کے وقت کھلے مقامات پر کام لینے پر 15 ستمبر تک پابندی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں