بجلی کی قیمت میں ایک روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافہ نوٹیفکیشن جاری

اضافے سے صارفین پر 46 ارب 76 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا


ویب ڈیسک July 10, 2023
نیپرا نے چند روز قبل بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی:فوٹو:فائل

بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق فی یونٹ بجلی ایک روپے 24 پیسے مہنگی ہوگئی۔ اضافے کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر کے بلوں میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 90 پیسے اضافہ

بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد کی کیا گیا ہے۔ اضافے سے صارفین پر 46 ارب 76 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ چند روز قبل نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں