اسرائیلی صدر کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت

مقدس کتاب کی بے حرمتی پر خاموش نہیں رہ سکتے، اسرائیلی صدر اسحاق ہرزیوگ


ویب ڈیسک July 10, 2023
سویڈن میں عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذر آتش کیا گیا تھا؛ فوٹو: فائل

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزیوگ نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس کتاب کی بے حرمتی پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزیوگ نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو ذلت آمیز فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مذہب کی مقدس کتب کو جلانا سنگین جرم ہے۔

یہ خبر پڑھیں : سویڈن کی عدالت نے قرآن کو نذرآتش کرنے کی ناپاک جسارت کرنیوالوں کو کھلی چھوٹ دیدی

اسرائیلی صدر نے مزید کہا کہ اسی طرح کسی بھی مذہب کے مقدس مقامات کی توہین کرنا بھی سنگین جرم ہے۔ مذہبی کتب اور مقدس مقامات کی بے حرمتی پر کسی بھی صورت میں خاموش نہیں رہ سکتے۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزیوگ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مذہبی رواداری، نفرت اور پُر تشدد واقعات کی روک تھام کے لیے فوری توجہ اور مشترکہ کوششیں کرے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : سویڈن میں عید گاہ کے باہر قرآن پاک کا نسخہ نذرآتش

یاد رہے کہ سویڈن میں انتہا پسند رہنما نے عیدالاضحیٰ کے روز مرکزی مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں قرآن پاک کے مقدس اوراق کو جلانے کی ناپاک جسارت کی گئی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں