KARACHI:
پاکستان کے بڑے شہروں کراچی ، لاہور ،راولپنڈی سمیت فیصل آبا د میں بھی تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مد سے فلمیں دکھائی جارہی ہیں ۔
سینما کے جنرل مینجر کے مطابق شہریوں کی تفریح کے لئے ایک بڑا پراجیکٹ لگانا پڑا جس پر بھاری خر چ آیا ہے، تھری ڈی ٹیکنالوجی میں اسکرین پر فلم ایک کہانی کی بجائے حقیقی ماحول کا احساس دلاتی ہے، یہاں آنے والے افراد بھر پور تفریح کیلئے ٹکٹ کے ساتھ مخصوص عینک کے 200 روپے بھی بڑی خوشدلی کیساتھ دے رہے ہیں۔
تھری ڈائمنشنل کے ذریعے ایک تصویر کو تین سمتوں لمبائی ،چوڑائی اور گہرائی سے دیکھا جاسکتا ہے، اس ٹیکنالوجی کا ایک رخ بے حد دلچسپ ہے جس میں ایسا لگتا ہے جیسے چیزیں ٹوٹ کر اسکرین سے باہر آرہی ہیں، جس کی وجہ سے بعض اوقات شائقین بھی ڈر جاتے ہیں۔