دہشتگردی مقدمات چیئرمین پی ٹی آئی پولیس چالان میں ملزم قرار

عدالت نے باضابطہ ٹرائل کے لیے ملزمان کو کل طلب کرلیا


ویب ڈیسک July 10, 2023
(فوٹو فائل)

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس و دیگر دہشت گردی کے پانچ مقدمات میں پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرواتے ہوئے انہیں ملزم قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ٹرائل کے باضابطہ آغاز کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر، علی نواز اعوان سمیت دیگر ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کر دیے۔

عدالت نے ملزمان کو کل حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی۔

تھانہ سنگجانی، تھانہ رمنا اور تھانہ گولڑہ میں پانچ مقدمات درج ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور علی نواز اعوان سمیت دیگر نامزد ہیں۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی پانچ مقدمات میں ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں