بیرونی قوتیں پی پی متحدہ مفاہمت سبوتاژکرناچاہتی ہیں اویس مظفر
سازشوں کوناکام بنائیں گے،دکھ کی گھڑی میں متحدہ کے کارکنوں کے اہل خانہ کیساتھ ہیں، رہنما پیپلز پارٹی
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق صوبائی وزیرسیداویس مظفر نے کہاہے کہ کچھ غیر ملکی عناصر پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم کے درمیان مفاہمتی عمل کو سبوتاژکرناچاہتے ہیں لیکن دونوں جماعتیں مل کران عناصرکی سازشوں کوناکام بنائیں گی۔
جمعے کوجاری اپنے ایک بیان میں اویس مظفرنے کہا کہ ہم ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل کے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اوردکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم کی قیادت اورجاں بحق ہونے والے کارکنان کے اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔انھوں نے کہاکہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے،کسی سیاسی جماعت کے خلاف آپریشن نہیں کیاجا رہا۔
کچھ بیرونی قوتیں افراتفری پھیلانے کیلیے کراچی میں حالات کو خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن حکومت سندھ کراچی کے امن کی بحالی میں مکمل سنجیدہ ہے،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیو الے ادارے کراچی میں دیانتداری کے ساتھ امن کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،ایم کیو ایم کے جوتحفظات ہیں،انھیں بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں سے سندھ اسمبلی کے چیمبرمیں بھی ملاقات ہوئی ہے،دونوں جماعتیں مل کر صوبے میں امن اور عوام کے مسائل کے حل کیلیے متفق ہیں۔