اٹلی83 سالہ آنجہانی وزیراعظم گرل فرینڈ کے نام 100 ملین یورو چھوڑ گئے

سلوویر برلو سکونی نے دوشادیاں کی تھیں اور ان کی دو گرل فرینڈز بھی رہیں


ویب ڈیسک July 10, 2023
اٹلی کے سابق وزیر اعظم نے 2 شادیاں کی تھیں اور ان کی دو گرل فرینڈز تھیں؛ فوٹو: فائل

اٹلی کے تین بار وزیراعظم رہنے والے سلویو برلوسکونی نے دو شادیاں کی تھیں جنھیں طلاق دیدی تھی اور دو ہی لیو ان پارٹنرز بھی تھیں۔ اپنی موت کے وقت انھوں نے آخری گرل فرینڈ کے نام 100 ملین یورو کی جائیداد کردی تھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زندگی بھر جنسی اور مالی اسکینڈلز میں گھرے اٹلی کے میڈیا ٹائیکون، بزنس مین اور تین بار وزیراعظم رہنے والے سلویو برلوسکونی 83 سال کی عمر میں 21 جون 2023 کو انتقال کر گئے تھے۔

آخری وقت میں ان کے ساتھ ان کی 33 سالہ گرل فرینڈ مارٹا فاسینا تھیں اور اسپتال میں بستر مرگ پر آنجہانی سلویو برلوسکونی نے مارٹا فاسینا کو اپنی اہلیہ بھی کہہ کر پکارا تھا لیکن دونوں کے درمیان شادی کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ہمیشہ اسکینڈلز میں گھرے رہنے والے اٹلی کے سابق وزیراعظم انتقال کرگئے

آنجہانی سلویو برلوسکونی کی کُل جائیداد 6 بلین یورو سے بھی زیادہ ہے جن میں سے 100 ملین یورو اپنی گرل فرینڈ مارٹا فاسینا کے نام کرکے گئے ہیں۔

 

یاد رہے کہ مارٹا فاسینا اسمبلی اور سلویر برلو سکونی کی پارٹی کی رکن بھی ہیں۔ دونوں مارچ 2020 سے لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہے تھے البتہ دونوں نے شادی نہیں کی تھی۔

 

مارٹا فاسینا سے قبل سلویر برلو سکونی کی ڈومیسٹک پارٹنر فرانسیسکا پاسکل تھیں۔ دونوں 2013 سے 2020 کے درمیان لیو ان ریلشن شپ میں رہے تاہم درمیان میں مارٹا فاسینا آگئیں۔

ان دو ڈومیسٹیک پارٹنرز کے علاوہ سلوویر برلو سکونی نے دوشادیاں بھی کی تھیں۔ پہلی شادی 1965 میں کارلا ڈل اولیگیو سے کی لیکن 1985 میں طلاق ہوگئی تھی۔

آنجہانی سابق وزیراعظم نے دوسری شادی 1990 میں ویرونیکا سے کی لیکن ان سے بھی 2010 میں طلاق ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں