نجی کمپنی کے سربراہ بلال حشمت ڈرائیور سمیت اغوا

رہائی کے عوض پانچ کروڑ روپے تاوان طلب، ملزمان کار کا رخ موڑ کر پشاور لے گئے، بلال حشمت کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج


ویب ڈیسک July 10, 2023
نجی کمپنی کے سربراہ بلال حشمت کی ایک تصویر (فوٹو : انٹرنیٹ)

اغوا کاروں نے نجی کمپنی کے سربراہ بلال حشمت کو ڈرائیور اور کار سمیت اغوا کرلیا اور رہائی کے عوض پانچ کروڑ روپے تاوان مانگ لیا۔

ایکسپریس نیوز کو پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان نے بلال حشمت کو اغوا کرنے کے بعد ان کی اہلیہ کو دھمکی آمیز فون کیا اور انہیں پانچ کروڑ روپے تاوان ادا کرنے کا کہا اور نہ دینے کی صورت میں شوہر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی، اغوا کاروں نے خاتون کو واقعہ کے بارے میں خاموش رہنے کی بھی دھمکی دی۔

اہلیہ نے پولیس سے رابطہ کرکے نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی سربراہ بلال حشمت کو ڈرائیور سمیت اغوا کیا گیا، ملزمان نے فون پر خاوند اور ڈرائیور عبدالرحمن کو پشاور لے جانے کا کہا۔

Bilal Hashmat fir

پولیس کے مطابق مغوی بلال حشمت اور ڈرائیور کی بازیابی کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں