سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا

درخواست گزار عون چوہدری نے نشان دہی نہیں کی کہ تحریک انصاف پر پابندی کیسے مفاد عامہ کا معاملہ ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ


ویب ڈیسک July 10, 2023
درخواست گزار عون چوہدری نے نشان دہی نہیں کی کہ تحریک انصاف پر پابندی کیسے مفاد عامہ کا معاملہ ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ

رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔

اعتراض میں کہا گیا کہ مدعی نے اپنی درخواست میں آرٹیکل 184 تین کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور یہ واضح نہیں کیا کہ پی ٹی آئی پر پابندی آرٹیکل 184/3 کے زمرے میں کیسے آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی کیلیے عون چوہدری سپریم کورٹ پہنچ گئے

رجسٹرار نے کہا کہ درخواست گزار نے کسی اور فورم سے رجوع نہیں کیا اور یہ نشان دہی بھی نہیں کی کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی مفاد عامہ کا معاملہ کیسے ہے۔

یہ بھی اعتراض کیا گیا کہ درخواست میں وزیراعظم اور وزیر دفاع کو آرٹیکل 248 کے تحت فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

واضح رہے کہ تحریک استحکام پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی جانب سے یہ درخواست دائر کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں