جی ایچ کیو حملہ کیس شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت مسترد

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رہنما تحریک انصاف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جولائی تک توسیع کر دی


ویب ڈیسک July 10, 2023
فوٹو: فائل

جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج حامد حسین نے فیصلہ سنایا، سماعت کے موقع پر ملزم شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے کڑے پہرے میں عدالت لایا گیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جولائی تک توسیع کر دی۔

عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کا چالان بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار پولیس نے 9 مئی کو درج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں