’’فچ‘‘ نے پاکستان کی طویل المیعاد درجہ بندی کو بہتر کردیا

وزیرخزانہ کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے پر وزیراعظم ، قوم، حکومتی اتحادیوں اور اقتصادی ٹیم کو مبارک باد


Irshad Ansari July 10, 2023
فوٹو: فائل

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ''فچ'' نے پاکستان کی طویل المیعاد غیر ملکی کرنسی کی درجہ بندی کو اَپ گریڈ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ''فچ'' نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ (آئی ڈی آر) سے اَپ گریڈ کرکے اسے ٹرپل سی کردیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی بحالی کے سفر کی جانب ایک اور مثبت خبر سامنے آئی ہے، الحمدللہ۔



وزیرخزانہ نے کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے پر وزیراعظم میاں شہباز شریف، قوم، حکومتی اتحادیوں اور اقتصادی ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں