بھکرکے مردہ خوربھائی 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر میانوالی جیل منتقل

مردہ خوربھائیوں کو9مئی کودوبارہ عدالت میں پیش کیاجائے، خصوصی عدالت کا حکم


این این آئی May 03, 2014
دونوں بھائی انسانی مردوں کاگوشت کھانے میں ملوث رہے ہیں،پہلے بھی مقدمہ درج ہوا تھا فوٹو: فائل

سرگودھا میں جمعے کوانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھکر کے مردہ خور بھائیوں کو7 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر میانوالی جیل بھیج دیا،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ مردہ خور بھائیوں کو 9 مئی کو عدالت میں دوبارہ پیش کیاجائے۔

دونوں بھائی انسانی مردوں کا گوشت کھانے میں ملوث رہے ہیں اور اس سے پہلے بھی ان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن مناسب قانون نہ ہونے کے باعث ایک سال بعد رہا ہوگئے اورپھرسے وہی کام کرنے لگے، پرانے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کے جج نے مقدمے کی سماعت سے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ انسانوں کا گوشت کھانا دہشت گردی ایکٹ میں نہیں آتا اس لیے اس مقدمے کی سماعت معمول کی عدالت میں کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔