امیتابھ کی فلم ’پروجیکٹ K‘ کے خصوصی لباس میں مداحوں سے ملاقات ویڈیو وائرل

’پروجیکٹ کے‘ 2024 میں ریلیز ہوگی اور اس میں دیپیکا پڈوکون اور پرابھاس بھی بگ بی کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے


ویب ڈیسک July 10, 2023
فوٹو: فائل

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی نئی میگا فلم 'پروجیکٹ کے' کی خصوصی جیکٹ کے ساتھ رہائش گاہ 'جلسہ' کے باہر مداحوں سے ملاقات کی ہے۔

انسٹاگرام پر اداکار نے مداحوں سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کی کثیر تعداد ان کے گھر کے باہر موجود ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے اداکار نے مداحوں سے ملنے کیلئے کپڑوں کا کوئی خاص اہتمام نہیں کیا البتہ انہوں نے اپنی نئی فلم 'پروجیکٹ کے' کی جیکٹ پہنی ہوئی ہے۔




80 سالہ امیتابھ بچن نے اپنی ویڈیو کے ساتھ ایک مختصر سا کیپشن بھی لکھا جس میں انہوں مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ وہ ان کو ملنے کیلئے 'جلسہ' آتے ہیں۔

اداکار نے اس قبل پوسٹ میں ایک پیغام لکھا تھا جس میں انہوں نے بلاگنگ ویب سائٹ ٹمبلر پر 11 برس تک لکھنے کا سنگ میل عبور کرنے پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا تھا۔

بالی وڈ کی مہنگی ترین فلم 'پروجیکٹ کے' 2024 میں ریلیز ہوگی اور اس میں دیپیکا پڈوکون اور پرابھاس بھی بگ بی کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں