آئین کے تحت الیکشن کمیشن کو وقت پر نفری فراہم کریں گے آئی جی پنجاب

آئین کے آرٹیکل تھری 20 کے تحت پولیس الیکشن کمیشن کے ماتحت ہے، ڈاکٹر عثمان انور کی میڈیا سے گفتگو


ویب ڈیسک July 10, 2023
فوٹو فائل

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوار نے کہا ہے کہ آرٹیکل تھری ٹوینٹی کے تحت پولیس الیکشن کمیشن کے ماتحت ہے، جس وقت نفری فراہم کرنے کا حکم ملا تو اُس پر عملدرآمد کریں گے۔

پنجاب پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آرٹیکل تھری ٹوینٹی کے تحت ہم الیکشن کے ماتحت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت الیکشن کمیشن نے ہم سے نفری مانگی ہم اسی طرح فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے کچے میں ڈاکوؤں کی طرف سے اہم مسئلہ ہے کیونکہ شہریوں کو ہنی ٹریپ کیا جا رہا ہے، راولپنڈی کا ٹیکسی ڈرائیور ہنی ٹریپ ہوا۔ سندھ کے کچے میں ایک جزیرہ ہے وہاں اسکی لاش پھینکی ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ گزشتہ روز دوبارہ ڈاکوؤں سے انکاؤنٹر بھی ہوا ، جس میں ہمارے تین جوان زخمی ہوئے۔، دو روز قبل انکاؤنٹر ہوا جس میں ہم نے وہاں ڈاکوؤں کو مارا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسی ڈرائیور ہنی ٹریپ اور قتل کے واقعے پر سندھ پولیس سے بات چیت چل رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں