
بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا نے شوٹنگ کی تاریخوں کے مسائل کی وجہ سے فلم کرنے سے انکار کردیا ہے وگرنہ وہ 'جے لے ذرا' میں کردار کیلئے پرجوش تھیں۔
ذرائع کے مطابق فرحان اختر کی فلم کی شوٹنگ کی تاریخوں میں اداکارہ دوسرے پروجیکٹ میں مصروف رہیں گی اس لئے انہوں نے ناں کردیا ہے۔
فرحان اختر کو اپنی فلم کی کاسٹ کیلئے مشکلات کا سامنا ہے اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے فی الحال 'جی لے ذرا' پر کام مکمل روک دیا جائے۔
فلمساز سب سے پہلے عامر خان کی پروڈکشن 'چیممئن' میں اداکاری کریں گے اور پھر رنویر سنگھ کی 'ڈان 3' کو ہدایت کاری دیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔