یوکرین نیٹو کا رُکن بننے کیلئے ابھی تیار نہیں امریکی صدر

یوکرین کے لیے کوئی اور راستہ نکالنا ہوگا جس سے نیٹو میں شامل ہونے کے لیے اُسے کوالیفائی کیا جا سکے، جوبائیڈن

[فائل-فوٹو]

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ نیٹو میں اس بارے میں اتفاق رائے نہیں ہے کہ آیا یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنا ہے یا نہیں



امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر کا مذکورہ بالا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ لیتھوانیا میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں جہاں یوکرین کی رکنیت کے ساتھ ساتھ سویڈن سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی۔


جوبائیڈن نے سی این این سے گفتگو میں بتایا کہ میرے خیال میں یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کیلئے ووٹنگ کا مطالبہ کرنا قبل از وقت ہے۔ دیگر شرائط ہیں جن کو پورا کرنے کی ضرورت ہے اور کچھ مسائل ہیں جیسے جمہوریت اور اس سے جُڑے کچھ مسائل۔


انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ہمیں یوکرین کے لیے کوئی اور راستہ نکالنا ہوگا جس سے نیٹو میں شامل ہونے کے لیے اسے کوالیفائی کیا جا سکے۔ نیٹو ممبران کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک دوسرے کا دفاع کریں لیکن یوکرین فی الحال حالتِ جنگ میں ہے اور اسے ان حالات میں نیٹو میں شامل کرنا شاید صحیح فیصلہ نہ ہو۔

Load Next Story