
ترجمان ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق تفتیشی ٹیم تھانہ شیرشاہ نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتارکر لیا۔
گرفتار ملزم ضیاء الرحمن ولد رجب الحسن نے 8 جولائی کو تھانہ بلدیہ ٹاؤن کی حدود میں واقع مکان کے اندر 11 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا تھا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی تھی۔
واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 104/2023 بجرم دفعہ 377 ت پ تھانہ بلدیہ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق زیادتی کے شکار بچے کا میڈیکل کرالیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔